واشنگٹن (جنگ نیوز) صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے AI قومی جینیسس مشن کا آغاز، وائٹ ہاؤس کے مطابق منصوبہ سائنسی دریافتوں میں تیزی لانے کیلئے قومی AI انفراسٹرکچر کو متحد کرے گا۔ محکمہ توانائی 3 سے 9 ماہ میں پلیٹ فارم کے اہم مراحل مکمل کریگا، AI عالمی ٹیکنالوجی مقابلے کا فیصلہ کن میدان قرار، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ’’جینیسس مشن‘‘ کا آغاز کیا ہے، جو ملک گیر سطح پر مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے سائنسی ترقی کو تیز کرنے کا منصوبہ ہے۔ حکم نامے میں AI کو عالمی ٹیکنالوجی مقابلے کا فیصلہ کن میدان قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا کو اس دوڑ میں برتری حاصل کرنے کیلئے ایک تاریخی قومی کوشش کی ضرورت ہے۔