• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ اور مساوی معاشرہ بنانا ہوگا، آصفہ بھٹو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے تمام شہریوں، اداروں اور برادریوں پر زور دیا ہے کہ وہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے اور ایک ایسے مستقبل کی تعمیر میں ہاتھ بٹائیں جہاں ہر عورت اور لڑکی خوف سے آزاد اور مواقع سے بھرپور زندگی گزار سکیں، آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ اور مساوی معاشرہ بنانا ہوگا ۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اگر اس کی خواتین خوف یا خاموشی سے زندگی گزاریں۔انہوں نے تمام خواتین اور لڑکیوں کے وقار، حقوق اور تحفظ کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس معاملے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ استثنیٰ کے کلچر کو توڑنا اختیاری نہیں بلکہ یہ انصاف کےلئے ضروری ہے۔ خاتون اول نے مضبوط قوانین کی ضرورت پر زور دیا جس میں ان قوانین پر سختی سے عمل درآمد، سروائیول سپورٹ میں توسیع اور ہر سطح پر جوابدہی شامل ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی تبدیلی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعصب پر احترام، خاموشی پر ہمت اور خوشنودی پر جوابدہی کا انتخاب کرنا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید