• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی وجوہات، 7 پروازیں منسوخ 78 میں تاخیر، 1 متبادل اتاری گئی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایئر لائنز کے انتظامی معاملات کی وجہ سے ملک بھر کی 7 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ 78 میں تاخیر ہوئی جبکہ 1 کو متبادل اتارا گیا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد دبئی، کراچی لاہور، پشاور جدہ، اسلام آباد سے دوحہ کی 7پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد کی 29 پروازوں میں 1 سے 7 گھنٹے تک تاخیر رپورٹ ہوئی جن میں کراچی کی 8 پروازیں بھی شامل ہیں۔ لاہور کراچی کی 5 پروازوں سمیت لاہور ایئرپورٹ کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید