• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر دفاع کی سندھ سے متعلق گفتگو غیر سنجیدہ ہے، وزیر مملکت مذہبی امور

اسلام آباد( نیو زر پورٹر)وزیر مملکت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کےبیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان خصوصاً سندھ سے متعلق گفتگو غیر سنجیدہ ہے،پاکستان میں ہندو بہت خوش ہیں،راج ناتھ سنگھ بتائیں کہ ان کے ملک میں اقلیتیں خوش ہیں؟ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا سیاسی سفر آر ایس ایس سے شروع ہوا،اب بی جے پی میں جاری ہے،ان کا نظریہ، انسانیت دشمنی، انتہا پسندی ، نفرت انگیزی اور اشتعال انگیزی کا ہے،بھارتی وزیر دفاع کو مشورہ ہے کہ وہ ماں بھارت پڑھ لیں،بھارتی وزیر دفاع اتھاس کا مطالعہ کرلیں ،حقائق سامنے آجائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید