• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دماغی ارتقا کے چار بڑے موڑ دریافت، بالغ دماغ 30 سال کے بعد مکمل فعال، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) دماغی ارتقا کے چار بڑے موڑ دریافت، بالغ دماغ 30 سال کے بعد مکمل فعال، 9، 32، 66 اور 83 سال پر دماغ کا نظام نئی سمت اختیار کرتا ہے، استحکام 30 کی دہائی میں پہنچ کر شروع ہوتا ہے۔ ایک نئی جامع تحقیق کے مطابق انسانی دماغ اپنی زندگی کے دوران پانچ بڑے ’’عہد‘‘ سے گزرتا ہے، جن کے درمیانی چار اہم موڑ تقریباً 9، 32، 66 اور 83 سال کی عمر میں آتے ہیں۔ پیدائش سے 9 سال تک دماغ تیزی سے رابطوں کی چھانٹی اور ساختی نشوونما کے مرحلے میں ہوتا ہے، جس کے بعد 32سال تک کا عرصہ ’’نوجوانی‘‘ کا دور کہلاتا ہے جہاں دماغی روابط کی کارکردگی اور تنظیم بہتر ہوتی رہتی ہے۔ تقریباً 32 سال کی عمر میں سب سے بڑا تغیر آتا ہے جب دماغ ’’بالغ دور‘‘ میں داخل ہو کر نسبتاً مستحکم ہو جاتا ہے اور شخصیت و ذہانت میں ایک طرح کا توازن قائم ہوتا ہے۔ 66سال کے بعد ’’ابتدائی بڑھاپے‘‘ کا دور شروع ہوتا ہے جس میں دماغی رابطوں میں کمی آنا شروع ہوتی ہے، اور 83 کے بعد ’’آخری بڑھاپا‘‘ دماغی ساخت میں مزید تنزلی لاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید