• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے باقی ماندہ 5800 یہودیوں کو اسرائیل لانے کی منظوری

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارت سے باقی ماندہ 5800 یہودیوں کو اسرائیل لانے کی منظوری، نئے یہودی مہاجرین کی پروازوں، رہائش اور مراعات کے لیے 90 ملین شیکل کا خصوصی بجٹ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی حکومت نے ایک تجویز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اگلے پانچ سالوں میں بھارت کے شمال مشرقی علاقے سے باقی 5800 یہودیوں، جنہیں عام طور پر ’بنی مناشے‘ کہا جاتا ہے، اسرائیل منتقل کیے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق یہودی ایجنسی برائے اسرائیل نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے شمال مشرقی بھارت سے تعلق رکھنے والی بنی مناشے کمیونٹی کی علیہ (ہجرت) کو مکمل کرنے کے لیے ایک اہم، بڑے پیمانے پر اقدام کی منظوری دے دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید