راولپنڈی (آن لائن) پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ بحری جہاز سے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری ، وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، نیول چیف و دیگر نے اس اہم کامیابی پر متعلقہ یونٹس اور سائنٹسٹس کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس کو ملک کی دفاعی استعداد میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔ اس میزائل میں جدید ترین گائیڈنس سسٹم اور نقل و حرکت کی اعلیٰ خصوصیات موجود ہیں، جو سمندری اور زمینی اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔