اسلام آباد ( طاہر خلیل )الیکشن کمیشن کے عملے کو دھمکانے کی کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش ہو گئے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، لیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل علی بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درخواست جمع کرادی، جس میں کہا گیا کہ این اے 18 سے ملحقہ حسن ابدال میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف کارروائی کی جائے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ درخواست جمع کروا دیں، اسے الگ دیکھیں گے،وکیل علی بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں وقت نہیں دے رہا۔