• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل کے شریک بانی لیری پیج دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) گوگل کے شریک بانی لیری پیج دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں کیونکہ الفابیٹ کے شیئرز AI کی طاقتور پیش رفت کے باعث مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ پیج کی دولت بڑھ کر 255 ارب ڈالر، اوریکل کے شیئرز گر گئے، سرمایہ کاروں میں AI ببل کا خوف، گزشتہ ہفتوں میں الفابیٹ کے شیئرز 67% تک بڑھ کر 317 ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ اوریکل کے شیئرز میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی۔ پیج کی دولت 8.7 ارب اضافے کے بعد 255 ارب ڈالر ہو گئی ہے، جس میں اہم کردار کمپنی کے نئے Gemini 3 AI ماڈل، الفابیٹ کے کلاؤڈ بزنس کی 34% ریونیو گروتھ اور وارن بفیٹ کی کمپنی برکشائر ہیٹھوے کے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نے ادا کیا۔
اہم خبریں سے مزید