کراچی (نیوز ڈیسک) الفابیٹ مالیت 4 ٹریلین ڈالر کے قریب، AI نے کمپنی کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ گوگل کی پیرنٹ کمپنی کے شیئرز پری مارکیٹ میں 4.1 فیصد اضافے کے بعد نئی ریکارڈ ویلیو کی طرف گامزن، رواں سال حصص میں 68 فیصد اضافہ، سرمایہ کار آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور چپ ٹیکنالوجی میں پیشرفت سے پُرامید ہیں۔ برطانوی خبر رساں اداعے کی رپورٹ کے مطابق الفابیٹ جو گوگل کی پیرنٹ کمپنی ہے اس وقت تیزی سے 4 ٹریلین ڈالر کی تاریخی مارکیٹ ویلیو کے قریب پہنچ رہی ہے، جس کی بنیادی وجہ گزشتہ ایک سال میں مصنوعی ذہانت (AI) پر اس کی بھرپور توجہ، Gemini جیسے ماڈلز کی کامیابی اور کلاؤڈ و چپ ٹیکنالوجی میں تیزی سے پھیلتا ہوا کاروبار ہے۔ پری مارکیٹ میں کمپنی کے شیئرز 4.1 فیصد بڑھ کر 331.7 ڈالر تک پہنچ گئے، جس سے اس کی قدر میں مزید اضافہ یقینی دکھائی دے رہا ہے۔