• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب افغان طالبان پر اعتبار بڑی حماقت ہوگی، خواجہ آصف

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اب افغان طالبان پراعتبار بڑی حماقت ہوگی، افغانستان جہاں سے چاہتا ہے تجارت کرے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔پروگرام میں صحافی و تجزیہ کار شہزاد اقبال اور نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار نے بھی گفتگو کی۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ ہم افغان طالبان کے خلاف جب کارروائی کریں گے تو واشگاف الفاظ میں بتائیں گے اب ہمیں افغان طالبان سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے اس سے بڑی کوئی حماقت نہیں ہوگی کہ افغان طالبان پر اب اعتبار کیا جائے۔ ہم جواب ضرور دیتے ہیں مگر عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے ہم طالبان جیسا گروہ نہیں جن کا کوئی اُصول نہیں ہے۔ کونسا مذہب یہ سکھاتا ہے کہ جس گھر میں مہمان رہیں وہاں خونریزی کریں۔ ہمارے دوست ممالک خطے میں امن چاہتے ہیں کیوں کہ اسکا فائدہ انہیں بھی ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید