• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمینیا نے بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی خریداری معطل کردی

کراچی (نیوزڈیسک)آرمینیانے دبئی ایئرشومیں ،بھارتی لڑاکاطیارے تیجس کی تباہی کے بعد ان طیاروں کی خریداری معطل کردی۔ 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 طیاروں کی خریداری پر بات چیت ہورہی تھی۔ آرمینیا کی جانب خریداری منسوخ کرنے پر اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کوبھی دسیوں ملین ڈالر کا نقصان ہوگا ۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابقآرمینیانے دبئی ایئرشومیں لڑاکاطیارے تیجس کی تباہی کے بعد ان طیاروں کی خریداری معطل کردی۔آرمینیا،بھارت اورسرکاری ایئرکرافٹ مینوفیکچرر ایچ اے ایل کےمابین آرمینیا 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 طیاروں کی خریداری پر بات چیت ہورہی تھی۔ یہ سودا طے پاتا تو تیجس جنگی طیارے کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔
اہم خبریں سے مزید