اسلام آباد(فاروق اقدس) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سبکدوش ہونیوالے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی ،قبل ازیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی استحکام اور ملٹری ڈپلومیسی میں جنرل ساحر شمشاد کے کردار کو سراہا،اس ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی استحکام اور ملٹری ڈپلومیسی میں جنرل ساحر شمشاد کے کردار کو سراہا اور افواجِ پاکستان کے لیے کوششوں پر اظہارِ تشکر کیا،۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی قیادت، اسٹریٹجک دور اندیشی، اور افواج پاکستان کے لیے وقف خدمات کو سراہا،انہوں نے تینوں مسلح افواج کے درمیان ربط و ہم آہنگی بڑھانے، مشترکہ آپریشنل تیاریوں کو تقویت اور پاکستان کی قومی سلامتی کے مقاصد کو سٹریٹجک سطح پر آگے بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔