• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی صحت کے بڑھتے بحران کا 35 سال سے کم عمر نوجوانوں کو زیادہ سامنا ہے، ماہرین

کراچی (بابرعلی اعوان) پاکستان میں ذہنی صحت کے فروغ کے لیے سرگرم پلیٹ فارم پاکستان مینٹل ہیلتھ کولیشن نے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر مرکوز اپنا چوتھا سالانہ جنرل ایونٹ منگل کو کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقد کیا، جس میں ماہر نفسیات، محققین، نوجوان فسیلیٹیٹرز، ٹرانسجینڈر ویلفیئر گروپس، پرائمری ہیلتھ کیئر کے نمائندگان اور ذہنی امراض سے صحت یاب ہونے والے افراد نے شرکت کی۔ ایونٹ میں 20 سے زیادہ اداروں کے نمائندوں اور کولیشن کے کو سیکریٹریٹ اداروں برٹش ایشین ٹرسٹ اور تسکین ہیلتھ انیشیئیٹو کی اعلیٰ نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے زور دیا کہ پاکستان میں ذہنی صحت کے شعبے میں مربوط اصلاحات، پالیسی سطح پر اقدامات، اساتذہ و والدین کی تربیت، کمیونٹی لیول پر آگاہی اور پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم میں ذہنی صحت کی خدمات کو شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایونٹ نے نیٹ ورکنگ، تعاون، مستقبل کی منصوبہ بندی، اور ذہنی صحت کے مضبوط قومی نظام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید تقویت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مینٹل ہیلتھ پاکستان کی سینئر پروگرام مینیجر ڈاکٹر طلیحہ چغتائی نے بتایا کہ اس سال کے جنرل ایونٹ کا مرکزی محور نوجوانوں کے تجربات، مسائل اور ترجیحات کو براہِ راست سامنے لانا تھا کیونکہ پاکستان کی تقریباً 65 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور وہ ذہنی صحت کے بڑھتے ہوئے بحران کا سب سے زیادہ سامنا کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید