کراچی (اسٹاف رپورٹر) بجلی کی قیمتیں وفاق طے کرتا ہے، کم یا زیادہ نہیں کر سکتے،چیف ایگزیکٹو کے الیکٹرک،ہم ادائیگی کا عمل آسان بنا سکتے ہیں،بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے صارفین بل بر وقت ادا کریں، مونس علوی،کے الیکٹر ک بجلی کی قیمتیں طے نہیں کرتی، صرف ادائیگی آسان بناتے ہیں، مونس علوی ،گلستانِ جوہر، پی این ٹی کالونی و دیگر علاقوں میں سہولت کیمپس،2 کروڑ 60 لاکھ کی وصولی،کے الیکٹرک (کے ای) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) مونس علوی نےکہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں وفاقی حکومت طے کرتی ہے، ہم انہیں کم یا زیادہ نہیں کر سکتے، لیکن ادائیگی کا عمل آسان بنا سکتے ہیں، ایسے علاقوں میں جہاں وصولی میں دشواری ہے، ہم کیمپس لگاتے ہیں تاکہ عوام کی مدد ہو اور علاقے کی پروفائل بہتر ہوجائے اور وہاں بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بل بروقت ادا کریں۔ کےالیکٹرک کی جانب سے صارفین کی سہولت اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے اقدامات کے تحت پرفیوم چوک، گلستانِ جوہر۔ پی این ٹی کالونی، گزری۔ سُرجانی ٹاؤن اور مچھر کالونی، لیاری میں کیمپس لگائے گئے تھے۔