اسلام آباد ( فاروق اقدس) بنگلہ دیش میں متعین پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے منگل کے روز ہیڈ کوارٹرز بنگلہ دیش ایئر فورس میں چیف اف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی خیرسگالی کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی روابط کو وسعت دینے کے عزم پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر ہائی کمشنر عمران حیدر کے ہمراہ ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر محمد عمران یوسف چوہدری اور سیاسی کونسلر کامران داھانگل بھی موجود تھے۔