• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے 26 ویں روز بچوں کا تھیٹر مقبول

کراچی (ذیشان صدیقی /اخترعلی اختر)ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے 26ویں روز بچوں کا تھیٹر مقبول ،ورکشاپ اور ”فلم اسکریننگ “ کا انعقاد کیا گیا، ثقافتی ہم آہنگی اور فنون کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام 39روزہ ”ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025“ کے 26ویں روز کا آغاز بچوں کے تھیٹر پلے ”The Treasure Hunt“ سے کیا گیا جس کے مصنف و ہدایت کار حسن ملک تھے جبکہ فنکاروں میں علیزے ، حاشر ، عادل ، سلیمان روحی ، عاصم ، مرحبا ، رضا ، حمزہ رانجھا اور ثمینہ شامل تھے، تھیٹر اردو اور انگزیزی زبان میں پیش کیا گیا جس میں جادوئی مناظر، بولتے ہوئے جانور اور حیرت انگیز مہمات کو دکھایا گیا۔ ہال میں بچے فنکاروں کی دلچسپ اداکاری پر قہقہے لگاتے اور تالیاں بجاتے رہے جبکہ شام و کینیڈا سے آئے تھیٹر اداکار احمد مری کی جانب سے تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی کے طلباءنے بڑی تعداد میں شریک ہوکر اداکاری کے گُر سیکھے۔ ورکشاپ میں ملکی و بین الاقوامی ثقافتی تجربات کا تبادلہ بھی ہوا۔فیسٹیول کے 26ویں روز کا اختتام ”فلم اسکریننگ“ Balkan Showcase پر ہوا جس میں ترکیہ اور بوسنیا و ہرزیگوینا کی جانب سے دو فلمیں دکھائی پیش کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید