کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے پاکستانی فضائی حدود کو کوئی خطرہ نہیں ،پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہے، پاکستان میں پروازوں سے متعلق کوئی نوٹم جاری نہیں کیا گیا۔ترجمان پی ا ے اےکے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور موسمیاتی ادارے مل کر صورتحال پرنظر رکھےہیں۔