کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی شرعی عدالت میں بیرسٹر علی طاہر نے 27 ویں ترمیم کو چیلنج کردیا ۔وفاقی شرعی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہاگیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور احتساب اسلام کے بنیادی اصول ہیں جو 27 ویں ترمیم میں ختم کردی گئی ہے ، 27 ویں ترمیم کی غیر اسلامی شقیں کالعدم قرار دی جائیں ،صدر اور فیلڈ مارشل کو دیا گیا تاحیات استثنیٰ غیر اسلامی ہے ،عدلیہ آزادی کے ساتھ کیسز نہیں سن سکتی ہے جو کہ غیر اسلامی ہے،بنیادی حقوق کو عدالتوں کے دائرہ اختیار سے نکالنا غیر اسلامی ہے۔