• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیت پر پورا اترنے والے پاکستانی آسٹریلیا جانے کیلئے فری ایپ ضرور استعمال کریں، ہائی کمشنر

اسلام آباد(فاروق اقدس)آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے تمام پاکستا نیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیت پر پورا اترنےوالےپاکستا نی آسٹریلیا جانے کیلئے فری ایپ ضرور استعمال کریں،یہ ساری کوشش اس لیے کی جا رہی ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ویزا کا عمل جدید اور آسان بنایا جا سکے، یہ ایپ پاکستان کے لوگوں کا بہت سا وقت اور پیسے دونوں بچاتی ہے۔ایپ کو پوری دنیا میں مکمل طور پر چلانے کا پلان 2026 کے شروع میں پورا ہو جائے گا۔مزید معلومات اور ڈیٹیلز آسٹریلیا کے محکمۂ داخلہ کی ویب سائٹ پر مل جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کا ویزا لینے کا طریقہ اب پہلے سے بہت آسان ہو گیا کیونکہ Australian Immi App اب پاکستان میں بھی چل رہی ہے،آج سے پاکستان میں جو لوگ اہلیت کے تمام تقاضے پورے کرتے ہیں وہ آسٹریلین ہائی کمیشن کی فری ایپ استعمال کر کے اپنے پاسپورٹ کی معلومات اور چہرے کی تصویر (بائیومیٹرکس) سیدھا اپنے موبائل سے بھیج سکتے ہیں۔انہیں اب بائیومیٹرک سینٹر جانے کی ضرورت نہیں۔تاہم اس بات کی یقین دہانی کرانی ہو گی کہ انہوں نے پہلے کبھی اپنی بائیومیٹرکس (چہرے کی تصویر اور فنگر پرنٹس) آسٹریلین ادارے کو دی ہو، اور ان کے پاس درست پاسپورٹ ہو۔
اہم خبریں سے مزید