مغربی افریقہ کے ملک گنی بساؤ میں متنازع صدارتی انتخابات کے بعد فوج نے صدر کو برطرف کر دیا۔
دارالحکومت بساؤ سے خبر ایجنسی کے مطابق گنی بساؤ کی فوج نے کہا ہے کہ تمام ریاستی ادارے اگلے حکم تک معطل رہیں گے، سرحدیں اور فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں۔
فوج کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، آئینی نظام کی بحالی تک انتخابی عمل تاحکم ثانی معطل کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق گنی بساؤ میں اتوار کو صدارتی انتخابات ہوئے تھے، کل نتائج کا اعلان ہونا تھا۔ صدر اُمارو ایمبیلو اور حریف فرنینڈو ڈیاس نے کامیابی کا دعویٰ کیا تھا۔