• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوست ڈرائی پورٹ پر 15 کروڑ سے زائد کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)پاکستان کسٹم نے سوست ڈرائی پورٹ پر پندرہ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، کسٹمز افسران نے چین سے درآمد دو کھیپوں کی جانچ پڑتال کی،موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات و دیگر سامان تحویل میں لے لیا ،پاکستان کسٹم نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ،پکڑی جانے والی اشیا کی مالیت پندرہ کروڑ ستتر لاکھ روپے ہے ، مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی۔

ملک بھر سے سے مزید