• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا واشنگٹن میں500 اضافی نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا حکم

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ 2 نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا کہا ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ اہلکاروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اضافی تعیناتی کا مقصد دارالحکومت میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید