کراچی(اسٹاف رپورٹر)دھابیجی پر بجلی مینٹی ننس،آج کراچی کو 100ملین گیلن پانی کم ملے گا۔ لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈی ایچ اے، چنیسر ٹاؤن جناح ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن متاثر ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کے لئے باضابطہ شٹ ڈاؤن کی درخواست کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو ارسال کردی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے یہ سالانہ مینٹیننس کام جمعرات 27نومبر کو صبح 8 بجے سے رات 8بجے تک جاری رہے گا، اس دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔