کراچی (جنگ نیوز ) حق پرست رکنِ قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز، بے بنیاد اور ہندوتوا سوچ پر مبنی بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کا تاریخی، آئینی اور ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔ شکست خوردہ بھارت کس منہ سے ایسے بیانات دے رہا ہے؟ وہ بھارت جو حالیہ تنازع میں بھاری عسکری اور دفاعی نقصان برداشت کر چکا ہے، آج بوکھلاہٹ میں پاکستان کے صوبوں پر بے بنیاد دعوے کر کے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔