کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب اور کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے۔گرفتار ملزمان میں 4کا تعلق گوجرانوالہ، 2 کا فیصل آباد اور حافظ آباد ، 5 کا لوئر دیر جبکہ دیگر تین کا تعلق صوابی، مردان اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں سے ہے۔