لاہور( جنگ نیوز)ریلویز نے سیلونز کے کرایوں میں نمایاں کمی کردی،اطلاق فوری ہوگا، کراچی سے راولپنڈی کے لیے وزیر ریلوے کے سیلوں کا کرایہ ایک لاکھ 72ہزار روپے کر دیا گیا،شہری اب وزیر ریلوے کے سیلون میں آرام دہ اور شاندار سفر کر سکیں گے، ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کا لگژری سفر اب کرایوں میں واضح کمی کے ساتھ ہوگا کیونکہ لگژری سیلون کے کرایے کم کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے راولپنڈی کے لیے وزیر ریلوے کے سیلوں کا کرایہ ایک لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا اور کراچی سے لاہور کا کرایہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔