• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پہلی بار صحت کے شعبے میں تاخیری کلچر ختم کر دیا، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار صحت کے شعبے میں تاخیری کلچر کو ختم کر دیا گیا ہے۔پنجاب کے اسپیشلائزڈ ہسپتالوں میں لاکھوں مریض مستفید ہوئے، سرجریز کی گئیں جبکہ اربوں روپے کی مفت ادویات تقسیم کی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں وزیر اعلیٰ صحت اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان نے شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق کو اجلاس کے دوران صحت کے مختلف پراجیکٹس کے مانیٹرنگ فریم ورک، سروس ڈلیوری اور مریضوں کی سہولت کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران صحت کے نئے اور منفرد پراجیکٹس کے حوالے سے پبلک فیڈ بیک کا بھی جائزہ لیا گیا۔
لاہور سے مزید