لاہور(جنرل رپورٹر) ذیابیطس کے مریضوں کو اب گھر پر معیاری انسولین فراہم کی جائے گی اس حوالے سےصوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں صوبہ کے تمام ایم ایس نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی-اجلاس میں خواجہ عمران نذیر کو انسولین اسٹاک مینجمنٹ اور مؤثر تقسیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی- مریضوں کی ضروریات کے مطابق انسولین فراہمی کا نیا منصوبہ تیارکیا گیا ہے -مریضوں کو سہولت دینے کے لیے‘ڈور اسٹیپ ڈلیوری ماڈل’پر غورکیا گیا-صوبائی وزیر نے ڈیٹا کی بنیاد پر آئندہ مہینوں کی انسولین ضروریات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت بھی کی -سیکرٹری صحت و آبادی، سپیشل سیکرٹری، اے ایس ٹیکنیکل و دیگر افسران بھی اجلاس میں موجودتھے-