لاہور(جنرل رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر لاہور۔ماڑی انڈس۔لاہور کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس(147up,148dn) کو جوہرآباد ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ سٹاپ کی اجازت دے دی ہے۔عوام کو یہ سہولت تاحکمِ ثانی حاصل ہوگی، اس فیصلے پر فوری عمل درآمد ہو گا۔