• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستی اور مقامی توانائی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ،صوبائی وزیر توانائی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ قابلِ اعتماد، سستی اور مقامی توانائی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ پائیدار توانائی کے لیے شفافیت اور مؤثر منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔ صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ توانائی پنجاب کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ کی مجموعی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور سے مزید