• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کے تسلسل، سیاسی استحکام میں میڈیا کا کلیدی کردار، گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور سیاسی استحکام میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں صحافیوں کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور اسے پروان چڑھتا دیکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اداروں کی آزادی، خودمختاری اور قانون کی بالادستی کے لئے مسلسل جدوجہد کی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ایک ذمہ دار میڈیا نہ صرف معاشرے کے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ جمہوری اقدار کو بھی فروغ دیتا ہے۔
لاہور سے مزید