• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجتماع کے زیراستعمال تمام جگہوں کی بحالی،صفائی ہماری ذمہ داری،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی و ناظم اجتماع عام 2025 ءلیاقت بلوچ نے مینار پاکستان مرکزی کیمپ میں بحالی کمیٹی کے صدر سید خالد حسین بخاری اور کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اجتماع عام کے بعد بحالی کے امور پر رپورٹس لیں اور ہدایات دیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک، بادشاہی مسجد، گردوارہ ڈیرہ صاحب پر متفقہ ہونے والے اجتماع کے زیراستعمال تمام جگہوں کی بحالی،صفائی ہماری ذمہ داری ہے، بحالی اور صفائی کے بعد تمام محکموں کے کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا بحالی کمیٹی مسلسل کام کر رہی ہے، بادشاہی مسجد، گردوارہ کا احاطہ مکمل صفائی و بحالی کے بعد انتظامیہ کے سپرد کر دیا گیا ہے، آئندہ چند دنوں میں گریٹر اقبال پارک کی بحالی اور مکمل صفائی ہو جائے گی۔
لاہور سے مزید