پشاور (جنگ نیوز)زرعی یونیورسٹی پشاور کے طلباء و طالبات کی تنظیم بلڈ ہیروز کے رضاکاروں نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کے ساتھ دن گزارا، بلڈ ہیروز کے رضاکاروں نے تھیلی سیمیا فائٹرز کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی اور کیک بھی کاٹا، علاوہ ازیں پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر محمد یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر حامد علی اور قاری عبدالوہاب نے بھی فرنٹیئر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کو انتقال خون سمیت دیگر خدمات کی بلا معاوضہ فراہمی کو سراہا اور جذبہ خدمت خلق کو سراہا، اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے تھیلی سیمیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے پر بلڈ ہیروز کے رضاکاروں اور سپورٹس کمپلیکس کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ یکجہتی کا موثر اظہار ہے، انہوں نے ادارہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو سراہا اور کہا کہ ادارے کے ساتھ ایسے افراد کا تعاون حوصلہ افزاء ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے دوروں سے یہ آگاہی ملتی ہے کہ خون کے موروثی امراض میں مبتلا بچے کس طرح زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔