سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔
سابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر واشنگٹن حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔
باراک اوباما نے لکھا کہ میں اور مشیل واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے نیشنل گارڈز کے اہلکاروں کےلیے دعا کر رہے ہیں۔
سابق امریکی صدر نے زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار سخت زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے، مشتبہ شخص 2021 میں امریکا آیا تھا۔