• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنا دے آرمس اور ٹام کروز کے بریک اپ کی اصل وجہ سامنے آگئی

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

ہالی ووڈ اداکارہ آنا دے آرمس اور لیجنڈری اسٹار ٹام کروز کے درمیان چند ماہ قبل شروع ہونے والی ہائی پروفائل محبت کا سلسلہ بالآخر ختم ہوگیا اور دونوں کے درمیان بریک اپ کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی۔

 رپورٹ کے مطابق دونوں نے فروری 2025 میں رومانس کا آغاز کیا تھا، تاہم اب یہ رشتہ اختلافات کے باعث اختتام پذیر ہوچکا ہے۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق 63 سالہ ٹام کروز نے مبینہ طور پر آنا پر الزام لگایا کہ وہ میرے نام کو اپنے کیریئر کی ترقی کیلئے استعمال کر رہی ہیں، دوسری جانب اداکارہ نے بھی کروز کے حد سے زیادہ کنٹرول کرنے والے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ آنا کے دوستوں کے لیے یہ حیران کن نہیں تھا، وہ ایک بڑے فلمی اسٹار سے مُتاثر ضرور ہوئیں، مگر ابتدا سے ہی دونوں کا ڈائنامک غیر متوازن تھا۔

رپورٹس کے مطابق ٹام کروز آنا کے کیریئر سے متعلق فیصلوں سے لے کر ان کی روزمرہ کی روٹین تک ہر چیز میں مداخلت کرنے لگے تھے، جو بات شروع میں توجہ اور محبت لگی، وہ بعد میں دباؤ کا باعث بنی اور آنا نے کچھ فاصلے کی درخواست کی جس سے تعلق مزید کشیدہ ہوگیا۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے یہ محض پیشہ ورانہ احترام تھا جو آہستہ آہستہ رومانس میں بدل گیا، ٹام آنا سے بے حد متاثر تھے اور وہ بھی ان کی کمپنی سے لطف اندوز ہوتی تھیں، ابتدا میں آنا کروز کی حمایت اور ان کے حوصلہ افزا رویے کی طرف مائل تھیں، مگر تعلق جیسے جیسے گہرا ہوا، ان کی آزادی اور ترجیحات نمایاں طور پر متاثر ہونے لگیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹام کروز اس بریک اپ سے ناخوش ہیں جبکہ آنا ڈے آرماس اپنی آزادی اور کیریئر پر توجہ کو ترجیح دے رہی ہیں، دونوں کے قریبی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ وہ دوست رہنے کی خواہش رکھتے تھے، لیکن فی الحال ان کے درمیان کوئی رابطہ نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید