کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) صوبے کی ترقی کیلئے فعال کردار ادا کرنے کے لئے عملی طور پر میدان میں ہے بلوچستان کی تعمیر و ترقی ، خوشحالی اور امن کی بحالی پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کی ترجیحات میں شامل ہے پارٹی کے امیدوار بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے رہے ہیں کامیابی ہماری ہوگی یہ باتیں پارٹی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری ،صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی ،بشیر خان اچکزئی ، نعمت اللہ خلجی ، ڈاکٹر عادل ، حاجی ندا جان درانی اوردیگر نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے مقررین نے کہا کہ پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور پارٹی کی مرکزی قیادت کی خواہش ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے امیدوار بھرپور انداز میں حصہ لیں۔