• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا اور محکمہ بلدیات کے اشتراک سے ون ونڈو رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان میں شہری سہولیات کی فراہمی کی غرض سے نادرا اور محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے اشتراک سے یونین کونسل سطح پر مشترکہ رجسٹریشن ون ونڈو کاؤنٹر / برتھ رجسٹریشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا مشیرِ وزیرِ اعلیٰ برائے بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری نے افتتاح کیا سیکرٹری بلدیات عبدالرؤف بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری ثناءاللہ خان، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ محمد ایوب قریشی، ڈائریکٹر جنرل نادرا نوید جان صاحبزادہ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت علی اوردیگر نے شرکت کی تقریب کے دوران بتایا گیا کہ یہ ون ونڈو کاؤنٹر ایک جامع اقدام کا حصہ ہے جہاں شناختی کارڈ، ایف آر سی، بی فارم، برتھ رجسٹریشن اور دیگر اہم شہری رجسٹریشن کی سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی پہلے مرحلے میں یو سی اغبرگ ،یو سی ہنہ، میونسپل کمیٹی تسپ، خضدار، یو سی حبیب زئی، یو سی عبدالرحمان زئی، یو سی سیگئیII قلعہ عبداللہ یو سی کربلا ،یو سی یارو ،یو سی نسائی، یو سی کان، یو سی گورزئی ، یو سی کیٹل فارم ، یو سی علی آباد شمالی ، یو سی لوپ وڈھ کاانتخاب کیاگیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حمزہ زہری نے کہا کہ درست، شفاف اور بروقت رجسٹریشن صوبے کی ضرورت ہے جس کے تحت بنیادی خدمات عوام تک اْن کی دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مستند ڈیٹا مؤثر حکومتی منصوبہ بندی کی بنیاد ہے یہ مراکز جدید، شفاف اور محفوظ انتظامی ڈھانچے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گےانہوں نے کہا کہ بہتر گورننس اور مؤثر ڈیٹا مینجمنٹ صوبے کی پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے ڈائریکٹر جنرل نادرا نوید جان صاحبزادہ نے کہا کہ نادرا بلوچستان میں سول رجسٹریشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔
کوئٹہ سے مزید