• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی ملک شکر خان منو جان روڈ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی ملک شکر خان منو جان روڈ میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ،ابلتے گٹر مکینوں کیلئے درد سر بن گئے کلی شکر خان و گردونواح میں نکاسی آب کا نظام انتہائی ناقص ہے نالیوں کا گندا پانی کچرہ پھنسے کی وجہ سے سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ اکثر نالیاں پختہ نہیں جس کی وجہ سے نالیوں میں کچرہ جمع ہو جاتا ہے اور نالیاں بندہو جاتی ہیں اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور علاقے میں نکاسی آب کا نظام بہتر اور نالیاں تعمیر کی جائیں۔
کوئٹہ سے مزید