• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی طور پرایران جانیوالے 14 افراد گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے گوادر نے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پرایران جانےوالے 14افرادکو گرفتار کرلیا ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادرنے گزشتہ روز جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر سمندر کے راستے ایران جانے والے 14افراد کو گرفتار کرلیا گرفتار 4افراد کا تعلق گوجرانوالہ، 2کا فیصل آباد، 5کا لوئیر دیر، 3 صوابی ،مردان اور مالاکنڈ سے ہے۔ ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
کوئٹہ سے مزید