• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 35 گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں،35 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ منشیات قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق اسلحہ میں 28 پستول، ریوالور، 6 ایس ایم جی، 8 رائفل/شاٹ گنز ، 708 کارتوس اور 36 میگزین برآمد شامل ہیں مطابق منشیات کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں 28 مقدمات درج کرکے 26 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جن سے 3470 کلوگرام چرس، 20 گرام آئس، 5 کلو بھنگ، 2397 بوتل شراب اور 3461 بیئر کے کین برآمد کیے گئے کارروائیوں کے دوران 3 چوری شدہ اورچھینی گئی گاڑیاں، 27 موبائل فونز اور موٹر وہیکل ایکٹ 550 کے تحت 32 موٹر سائیکلز قبضے میں لے لی گئیں مزید 160 ملزمان کو مختلف جرائم میں حراست میں لیا گیا جبکہ مختلف رینجز میں 17 اشتہاری ملزمان، 126 مفرور گرفتار اور 9 مغوی بازیاب کیے گئے پولیس نے کارروائی کے دوران 6 موٹر سائیکلیں، 1265 لیٹر ڈیزل اور 1020 لیٹر ایرانی پٹرول بھی برآمد کیا۔
کوئٹہ سے مزید