• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی دباؤ کو کم کرنے کیلئے مناسب معاونت ضروری ہے، ڈاکٹر ایم بی راجا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ آئی بلوچستان ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے کہا ہے کہ معاشرے میں ذہنی صحت کے مسائل کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے اور لوگ خاموشی سے ان مسائل کا سامنا کرتے ہیں جن کی کوئی ظاہری علامت نہیں ہوتی ذہنی دباؤ اور بے چینی کو کم کرنے کے لیے مناسب معاونت کی ضرورت ہوتی ہے سائیکالوجسٹس اور طبی اہلکارمریضوں کا ڈیٹا مرتب کرکے متعلقہ سیکشن کو ارسال کریں تاکہ بروقت اقدامات کیے جاسکیں یہ باتیں انہوں نے پی پی ایچ آئی کے زیراہتمام ڈاکٹروں ،ماہرین نفسیات اور کیس ورکروں کے لیے منعقدہ مینٹل ہیلتھ گیپ ایکشن پروگرام اور پرابلم مینجمنٹ پلس کے تربیتی سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بڑی آبادی بی ایچ یوز سے مستفید ہوتی ہے اس لیے ذہنی صحت کو پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کا حصہ بنانا ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل عام ہیں مگر ہمارے معاشرے میں ان پر کوئی بات نہیں کرتا جوکہ تشویشناک امر ہے اس سلسلے میں عوام میں شعور و آگاہی پھیلانا ناگزیر ہے انہوں نے ماہرین نفسیات اور شرکاء کو ہدایت کی کہ مریضوں کا مستند ڈیٹا باقاعدگی سے اکٹھا کریں اور علاج کے عمل کی مکمل دستاویزات تیار کریں۔
کوئٹہ سے مزید