کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان عوامی پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر احسان اللہ خاکسار نے کہا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ دوسری طرف گیس کے بھاری بھرکم بل بھیجے جارہے ہیں سوئی سدرن گیس کمپنی نے 10 روز کے اندر گیس پریشر بحال نہ کیا تو گیس کمپنی کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دو تین ماہ سے کوئٹہ شہر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ شہر میں گیس پریشر اب تک نہیں بڑھایا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان ، وزیراعلیٰ اور دیگر حکام بالا گیس پریشر نہ ہونے کا نوٹس لیں بصورت دیگر کمپنی کے دفتر کے گھیراؤ سمیت سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔