کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق ناظم رحیم کاکڑ سردار حسن شاہ جمیل بوستان ایڈووکیٹ میروائس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ ضیاالحق ارشد اچکزئی امین آغا نعمت خان نے مشترکہ بیان میں ھکام سے مطالبہ کیاہےکہ کوئٹہ میں سرکاری کالونیوں جونیئر سینئر جی او آر اور وحدت کالونی میں رنگ و روغن اور مرمت کا کام کرایاجائے بیس سال سے کام نہیں ہوا ہے صرف چند لوگ سفارش کے ذریعے اپنے لئے فنڈز منظور کراتے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکٹرک مرمت گیس ہیٹر وغیرہ کا نام و نشان تک نہیں ہے دفاتر میں صرف مرضی کے کام اقربا پروری کی بنیاد پر ہوتے ہیں اس طرف توجہ دی جائے۔