• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا اگلے مالی سال کیلئے 1.018 کھرب کے ترقیاتی بجٹ کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال کے لئے 1.018 کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا اعلان کر دیا ، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے جمعرات کو صوبائی ڈویلپمنٹ پورٹ فولیو 2025.26کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں آئندہ مالی سال کے لئے ایک ریکارڈ 1.018 کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا اعلان کیا گیا۔اس ریکارڈ رقم میں سے 85.5 ارب روپے کراچی کے بڑے منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں جو مقامی حکومت کے تحت ہوں گے۔ ان میں پانی و نکاسیٔ آب کے اہم منصوبے شامل ہیں، جیسے کے۔فور، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی ٹو، حب کینال، نئی اسٹارم واٹر ڈرینز اوردیگر 228 اسکیمیں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کو ہدایت کی کہ وہ اسکیموں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔

اہم خبریں سے مزید