کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی نسل کی وزن گھٹانے والی دوائیں، جو Ozempic اور دیگر اسی طرز کی GLP1 ادویات کی کامیابی پر مبنی ہیں، جلد متوقع ہیں — اور ان سے نہ صرف وزن میں کمی بلکہ صحت کے دیگر فوائد، سہولت اور ممکنہ طور پر کم مضر اثرات کی توقع کی جا رہی ہے۔ روزانہ گولیاں — چند ماہ میں ایسی گولی متعارف ہونے کی توقع ہے جو انجیکشن کی ضرورت ختم کر دے گی۔ یہ گولیاں فریج کی ضرورت بھی نہیں رکھتی اور قیمت بھی بہتر ہو سکتی ہے۔