لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت نے اپنی پہلی مکمل موبائل اور مصنوعی ذہانت سے لیس اینٹی ڈرون گشت گاڑی ’’اندرجال رینجر‘‘ لانچ کردی ہے جو سرحدوں اور اہم تنصیبات پر بھارتی حدود میں آنے والے دشمن ڈرونز کو حرکت میں رہتے ہوئے بھی نہ صرف پکڑ سکتی ہے بلکہ انہیں تباہ بھی کر سکتی ہے۔ سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ روایتی اینٹی ڈرون سسٹم کو کام کرنے کے لیے گاڑی روکنا پڑتی تھی، مگر اندرجال رینجر گشت کرتے ہوئے تیز رفتاری سے چلتے ہوئے بھی ڈرون کا پیچھا کر سکتی ہے ۔