• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں پارہ منفی 3 ڈگری اور زیارت میں منفی 4 تک گر گیا

کوئٹہ( جنگ نیوز) کوئٹہ میں پارہ منفی 3ڈگری اور زیارت میں منفی 4تک گر گیا،علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.2ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جو صوبے میں سرد ترین مقام رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز بھی موسم کی یہی صورتحال برقرار رہے گی،کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم نہایت سرد رہنے کی توقع ہے اور شدید سردی برقرار رہے گی جبکہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، صوبے کے کسی بھی ضلع میں بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی کی شدت سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید