دوشنبے(نیوز ڈیسک)تاجکستان میں افغانستان سے دہشتگرد حملہ، چینی کمپنی کے تین کارکن ہلاک،تعلقات میں کشیدگی ، حملہ آتشیں اسلحے اور بم بردار ڈرون سے کیا گیا،تاجک وزارت خارجہ تاجکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرحد کے قریب ایک حملے میں ایک چینی کمپنی کے تین کارکن مارے گئے۔جرمن میڈیا کے مطابق تاجکستان اور افغانستان میں طالبان حکومت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور گزشتہ چند ماہ میں سرحد پر متعدد جھڑپیں ہو چکی ہیں۔