اسلام آباد(اے پی پی)قومی اسمبلی نے دانش اسکولزاتھارٹی بل 2025کی منظوری دیدی۔ جمعرات کووفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیرتعلیم کی جانب سے دانش اسکولزاتھارٹی بل 2025سینیٹ سے منظورکردہ صورت میں ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی۔ اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کردیا۔ ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دیدی۔